اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر تجارت نوید قمر نے کار ڈیلرز سے کہا ہے کہ درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں۔وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم نہ کی گئیں تو کارروائی کی جائے گی،لگژری اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ختم ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی، اسٹاف کی سطح کے معاہدے کے بعد لیٹر آف کریڈٹ کھولنے پر پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔
وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ ایل سیز کے دوبارہ کھلنے سے برآمدی صنعتوں کے لیے خام مال آسانی سے دستیاب ہوگا۔