کیلیفورنیا (ویب ڈیسک): امریکا میں ایک چیمپیئن اسکیٹ بورڈر نے 9000 فِٹ سے زائد کی بلندی پر جا کر ہوائی جہاز سے گرِنڈ کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی 29 رہائشی لیٹیشیا بوفونی سی 130 طیارے کی مدد سے 9022 فِٹ کی بلندی پر پہنچ کر پیراشوٹ باندھا اور جہاز کے پچھلے خارجی راستے پر نصب باہر نکلتے پائپ پر فِیبل گرنڈ کرتب دِکھا کر چھلانگ لگا دی۔
Skater @LeticiaBufoni took to new heights in order to set this record 🛹️https://t.co/eyVdoCapRN
— Guinness World Records (@GWR) March 21, 2023
گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے لیٹیشیا کے بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کا کرتب دِکھانے کے ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
واضح رہے لیٹیشیا بوفونی ایکس گیمز میں خواتین کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ اسکیٹ بورڈ اسٹریٹ گولڈ میڈلز (5) جیتنے، ایکس گیمز سمر خواتین کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے (12) اور ہوائی جہاز میں سب سے بڑا اسکیٹ پارک بنانے اور اڑانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتی ہیں۔
Quem vamos? https://t.co/6jike5bkf4
— Leticia Bufoni (@LeticiaBufoni) March 14, 2023