Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی میں اومیکرون6 کی نئی قسم کی تصدیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی میں اومیکرون6 کی نئی قسم کی تصدیق
پاکستان

کراچی میں اومیکرون6 کی نئی قسم کی تصدیق

Published January 3, 2023
Tags: Featured اومیکرون کی نئی قسم کراچی میں ایکس بی بی
Share
SHARE

کراچی (نجات نیوز ویب ڈیسک): پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تین جنوری کو حکام نے تصدیق کی کہ شہر میں 6 اومیکرون کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اومیکرون کی نئی قسم جسے ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون کا نام دیا گیا ہے، وہ چین، امریکا، بھارت، سنگاپور اور ہانگ کانگ سمیت دنیا کے 30 ممالک میں رپورٹ ہو چکا ہے۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اومیکرون کی نئی قسمیں کتنی خطرناک ہیں؟

اس حوالے سے تاحال عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے واضح طور پر کوئی احکامات یا ہدایات جاری نہیں کیں، کیوں کہ ابھی تک نئی قسم کے حوالے سے بہت زیادہ قابل اعتبار ڈیٹا موجود نہیں۔

تاہم امریکی ماہرین نے نئی قسم کے کیسز پر انتہائی گہری نظر رکھی اور بتایا کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ نئی قسمیں اومیکرون کی پہلے سے ہی موجود قسموں سے زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’این بی سی‘ کے مطابق امریکا میں حالیہ رپورٹ ہونے والے تمام کیسز میں سے 40 فیصد کیس اومیکرون کی نئی قسم کے ہیں مگر ماہرین صحٹ نے بتایا ہے کہ نئی قسمیں ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون پہلے سے ہی موجود اومیکرون کی قسموں سے زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔

کورونا کی دونوں نئی قسمیں ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون سب سے پہلے اکتوبر 2022 میں چین میں رپورٹ ہوئی تھیں، جس کے بعد اب یہ قسمیں دنیا کے 30 ممالک تک پھیل چکی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومیکرون کی مذکورہ دونوں نئی قسمیں یعنی ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون پہلے سے ہی موجود قسموں کا اشتراک ہیں، یعنی یہ قسمیں پہلے سے موجود دو یا تین قسموں کے میلاپ سے تیار ہوئیں۔

ان دو قسموں کے علاوہ ایک تیسری قسم ’بی کیو ون‘ بھی تیزی سے رپورٹ ہو رہی ہے اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق مذکورہ قسم پہلے سے موجود قسم ’بی اے 5‘ کا تبدیل شدہ ورژن ہے۔

اومیکرون خود ایک کورونا وائرس کی نئی قسم ہے جو 2021 میں سب سے پہلے افریقہ میں رپورٹ ہوئی تھی اور یہ کورونا کے تمام قسموں سے زیادہ پھیلنے والی قسم ہے۔

اب تک اومیکرون کی ایک درجن سے زائد قسمیں سامنے آ چکی ہیں جن میں سے زیادہ تر پہلے سے ہی موجود قسم کا تبدیل شدہ قسم ہوتی ہیں اور ماہرین پہلے ہی بتا چکے تھے کہ اومیکرون سب سے متعدی اور تبدیل ہونا والا وائرس ہے۔

اومیکرون کی مشہور قسمیں درج ذیل ہیں

بی اے ون – بی اے ٹو – بی اے تھری – بی اے فور – بی اے فائیو

بی اے ۔4 – بی اے ۔5 – بی اے ۔3

بی کیو ون – بی کیو 1۔1 – ایکس ای

بی اے 12۔2 – بی اے 75۔2 – بی اے 2۔75۔2

ایکس بی بی – ایکس بی بی ون

TAGGED:Featuredاومیکرون کی نئی قسمکراچی میں ایکس بی بی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان پر حملے کا ملزم نوید بشیرکا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ
Next Article کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں معطل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

کابل: ہوائی اڈہ دھماکے میں ملوث داعش رہنما ہلاک

کابل (ویب ڈیسک): اگست 2021 میں کابل ہوائی اڈے پر ہونے والے خودکش دھماکے کا منصوبہ ساز داعش کا سینئر…

April 26, 2023
پاکستان

17 ملین ڈالر پاکستانیوں نے ملک سے نکال لیے ہیں؛ شوکت ترین

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ کووڈ کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے 2…

January 20, 2023
پاکستانکھیل

’’ انٹرویو کے علاوہ کسی کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں‘‘

(ویب ڈیسک): انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان…

May 28, 2024
دنیا

اسرائیل کا مقصد یرغمالیوں‌کی رہائی نہیں فلسطینیوں کو بھوکا مار کر ان کی جدوجہد کو کچلنا ہے: مصری صدر

قاہرہ (ویب ڈیسک): مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ کا مقصد فلسطینیوں…

August 6, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?