Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پانی کم پیناجلد بڑھاپے اور جان لیوا امراض کا باعث بنتا ہے؛ تحقیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > پانی کم پیناجلد بڑھاپے اور جان لیوا امراض کا باعث بنتا ہے؛ تحقیق
صحت

پانی کم پیناجلد بڑھاپے اور جان لیوا امراض کا باعث بنتا ہے؛ تحقیق

Published January 2, 2023
Tags: امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق جرنل ای بائیو میڈیسین قبل از وقت بڑھاپے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): اگر آپ مناسب مقدار میں پانی پینے سے گریز کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں قبل از وقت بڑھاپے، متعدد دائمی امراض اور جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی تحقیق میں 11 ہزار سے زیادہ بالغ افراد کا جائزہ 25 سال تک لیا گیا۔

تحقیق کے آغاز پر ان افراد کی عمر 46 سے 66 سال کے درمیان تھی اور ان کی صحت کا جائزہ 70 سے 90 سال کی عمر تک لیا گیا۔ محققین نے رضاکاروں کے خون میں سوڈیم (نمکیات) کی سطح کا جائزہ لیا کیونکہ اس سے پانی کی مناسب مقدار کے استعمال کا عندیہ ملتا ہے۔

اگر جسم میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ فرد زیادہ پانی نہیں پیتا۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ خون میں سوڈیم کی زیادہ مقدار سے قبل از وقت بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسی طرح کم پانی پینے والے افراد میں دائمی امراض جیسے فالج، امراض قلب، پھیپھڑوں کے امراض، ذیابیطس اور ڈیمینشیا کا خطرہ 64 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ پانی کم پینے کی عادت سے قبل از وقت موت کا خطرہ بھی 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے مگر پانی کی ناکافی مقدار پینے سے ان امراض اور دیگر خطرات کا سامنا درمیانی عمر میں ہی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح جسمانی سرگرمیاں اور اچھی غذا کو صحت مند طرز زندگی کا حصہ تصور کیا جاتا ہے، اسی طرح مناسب مقدار میں پانی پینے کی عادت سے بھی جسمانی عمر میں اضافے کے عمل کو سست کرنا ممکن ہے اور صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ تصدیق ہوسکے کہ زیادہ پانی پینا بڑھاپے کی جانب سفر سست کرسکتا ہے یا نہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ مناسب مقدار میں پانی پینا کسی نقصان کا باعث نہیں۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل ای بائیو میڈیسین میں شائع ہوئے۔

TAGGED:امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیقجرنل ای بائیو میڈیسینقبل از وقت بڑھاپےنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گھر کا چولہااب صرف 200 روپے میں‌خود تیار کریں
Next Article کھوڑا:مخدوم نیک محمد ہاشمی کاسالانہ عرس اورعظمت اولیاء کانفرنس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیاصحت

رواں موسم گرما میں بدترین ہیٹ ویو: بھارت میں 100، مکہ مکرمہ میں922 افراد ہلاک، 35 پاکستانی حاجی ہلاک ہونے کی تصدیق

نیو دہلی - مکہ مکرمہ-اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): بھارت میں رواں موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک سے 40 ہزار سے زائد…

June 20, 2024
صحت

ہارمونز اور کیمکلز ہمارے دل اور نشو نما پر کیااثرات مرتب کرتے ہیں؟

لاس اینجلس (ہیلتھ ڈیسک): خون میں پائے جانے والے فارایور کیمیکلز بچوں کی نشونما میں رکاوٹ قرار دیے گئے ہیں.…

March 21, 2023
صحت

ٹوتھ پیسٹ سے صرف دانتوں کو نہیں‌،پورے گھر کو چمکائیں‌

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): دانتوں کی صفائی اور سفیدی کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تو بہت عام ہے جو انہیں…

May 28, 2023
پاکستانصحت

راولپنڈی ڈینگی کےخطرناک ڈین ٹو وائرس کی لپیٹ میں، ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی (ہیلتھ ڈیسک): ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کردی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈینگی سے زیادہ…

October 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?