ممبئی (شوبز ڈیسک): مشہور بھارتی اداکار اکھل مشرا کچن میں کام کرتے ہوئے گر کر انتقال کرگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکھل مشرا کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ سوزین برنرٹ نے کی۔جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 58 سالہ اکھل گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔
اکھل سٹول پر بیٹھے کچن میں کچھ کررہے تھے جب وہ سلپ ہوکر گر پڑے.
حادثے میں اداکار کے سر پر چوٹ لگی اور جب انہیں اٹھایا گیا تو کچن میں خون ہی خون تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت اکھل کی اہلیہ سوزین برنرٹ شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں جو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے گھر پہنچیں لیکن تب تک ان کے شوہر جان کی بازی ہار چکے تھے.
یاد رہے کہ اکھل مشرا نے تھری ایڈیٹس میں لائبریرین ‘دوبے’ کا کردار نبھایا تھا جو آج بھی مقبول ہے۔