Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غیر ملکی ایجنسی پیشی پر عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے؛ بابر اعوان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > غیر ملکی ایجنسی پیشی پر عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے؛ بابر اعوان
پاکستانتازہ ترین

غیر ملکی ایجنسی پیشی پر عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے؛ بابر اعوان

Published March 3, 2023
Tags: انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دلائل پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان تازہ اطلاعات اور ٹھوس شواہد ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تازہ اطلاعات اور ٹھوس شواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایک غیر ملکی ایجنسی کسی پیشی پر عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بابر عوان نے کہا کہ میری پریس کانفرنس پر کچھ لوگوں نے مذاق اڑایا، عمران خان نے بھی دو بار دہرایا کہ ان پر حملہ ہوگا، وزیرآباد میں عمران خان پر حملہ ہوا، حکومت نے دو مؤقف اختیارکیے کہ عمران خان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، دوسرا مؤقف تھا کہ عمران خان پر ایک مذہبی جنونی نے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تازہ اطلاعات اور ٹھوس شواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے، ان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیار ہورہی ہے، عمران خان کو سکیورٹی کے اعتبار سے تنہا کردیا گیا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر سکیورٹی کے اہلکاروں کو کس نے ہٹایا، غیر ملکی ایجنسی عمران خان کی جان لینا چاہتی ہے، اطلاعات ہیں کہ عمران خان کوگھیر کر کچہری بلوا کر قتل کیا جائےگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ احمد نیازی عمران خان کی سکیورٹی کے انچارج ہیں، عمران خان کو پرسنل سکیورٹی سے محروم کرنےکیلئے سکیورٹی اسٹاف کے خلاف مقدمے کیے جارہے ہیں، عمران خان پر اصرار کیا جا رہا ہے کہ وہ عدالت حاضر ہوں ، یہ تمام پرچے اسلام آباد میں کیوں ہو رہے ہیں؟ اسلام آباد کچہری میں اندھے قتل ہوئے اور کچہری محفوظ نہیں ہے، ایک غیر ملکی ایجنسی کسی پیشی پر عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے کو ویڈیو لنک سے پیشی کی اجازت مل سکتی ہے تو عمران خان کوکیوں نہیں؟ شہباز شریف اور حکومت لکھ کر دےکہ عمران خان کو کچھ ہوگیا تو ذمےدار وہ ہوں گے۔

TAGGED:انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دلائلپی ٹی آئی رہنما بابر اعوانتازہ اطلاعات اور ٹھوس شواہد ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فلور ملز ہڑتال: کراچی میں آٹے کا بحران سنگین ہو گیا
Next Article امریکہ،روس وزرائے خارجہ ملاقات: یوکرین جنگ بند کریں؛امریکہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں نہیں پوچھیں گےکہ کہاں سے آرہا ہے: نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے معیشت بحالی کا روڈ میپ دیتے ہوئے کہا…

November 16, 2023
پاکستان

گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج انتقال کرگئے

کراچی- گھوٹکی (ویب ڈیسک): گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج انتقال کرگئے۔نصر اللہ…

May 24, 2024
پاکستان

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…

May 28, 2023
پاکستانتازہ ترین

خفیہ ایجنسی کو فون کالز ٹیپ کرنے کا اختیار دینا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (ویب ڈیسک): خفیہ ایجنسی کو حکومت کی طرف سے دیا گیا فون کالز ٹیپ کرنے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ…

July 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?