ہرنائی (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلےکی کان کے قریب فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے خوست کول مائنز ایریا میں کان کنوں کے ڈیرے میں گھس کر فائرنگ کی جس میں 4 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان نےکوئلےکی 11 کانوں کو بھی آگ لگا دی، واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔