کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں سیکورٹی کے سخت اقدامات اور قانونی ٹریفک اصلاحات کا اعلان . صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ بالخصوص کراچی میںامن امان کی صورتحال کومانیٹر کرنے اور سیکورٹی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ اور کے پی او واقعے کی تفصیلات بتائیں.
انہوں نےواقعے کی شدید مذمت کی اور واقعے کے محرکات کا ذکر کرتے ہوئے سندھ حکومت کے فیصلوں سے آگاہی دی.
انہوں نےکہا کہ جائے وقوعہ کی حدود اور پسگردائی میں ٹریفک کے معاملے کو دیکھنا ہوگا . انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ روڈ وں پر کم از کم ایک لین آزاد رکھٰی جائے تاکہ پولیس کی بروقت نقل و حرکت کو یقینی بنایا جاسکے ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے وہاں باآسانی پہنچ سکیں ، ایمبولنس اور فائر برگیڈ کو آنے جانے مٰیںرکاوٹ نہ ہو.
وزیر اطلاعات نے میڈیا اداروں سے بھی حکومت اور انتظامیہ و اداروں کے ساتھ تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سنسنی پھیلانے سے گریز کرتے ہوئے ذمہ دار میڈیا کے طور پر حقائق کو ملکی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میںمعاون کے طور پر پیش کریں .
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں بالخصوص کراچی میں اگلے ہفتے سے سخت سنیپ چیکنگ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیاں اور اپنے نام پر رجسٹریشن کے بغیر چلنے والی گاڑیاں موقع پر ضبط کرلی جائیںگی اور اس میں کسی کو بھی کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی .
انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ہفتے کے بعد کسی کو بھی اسلحے کی نمائش کرنے ، اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی . کسی کو بھی گاڑی میں یا کسی اور عوامی مقام پر اسلحہ کے ساتھ دیکھا گیا تو اسے فوری طور پر گرفتار کرلیاجائے گا.
ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون میںاسلحے کی نمائش اور اسلحہ لیکر چلنے پر مکمل طور پر پابندی ہے ، اس لیے ماسوائے پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے افراد کے علاوہ کسی کو بھی اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیںہوگی جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر فورسز کے افرادکو بھی بغیر وردی اسلحہ کی نمائش یا اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ، حتیٰ کہ سیکورٹی گارڈز کو بھی اسلحے کی نمائش یا اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی.
صوبائی وزیر نے عوام سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور اپنے آس پاس کسی بھی مشکوک چیز، تھیلے ، بوری، مشکوک گاڑی یا کسی مشکوک شخص کو دیکھیں یا کوئی مشکوک حرکت ہوتے دیکھیں تو فوری طور پر پولیس مددگار کے نمبر 15 پر اطلاع دیں .
انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ اپنی کوئی بھی جائیداد فروخت یا کرایہ پر دیں تو لازمی طور پر قریبی تھانے پر اطلاع دیںِ.