Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اویس قادر شاہ 111 ووٹ لیکر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اویس قادر شاہ 111 ووٹ لیکر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب
پاکستانتازہ ترین

اویس قادر شاہ 111 ووٹ لیکر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

Published February 25, 2024
Tags: اویس قادر شاہ 111 ووٹ لیکر اسپیکر منتخب
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے۔اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے حلف اٹھایا، پیپلز پارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج اسمبلی میں حلف اٹھانے والے اراکین کو ویلکم کرتا ہوں، سندھ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے پینل آف اجلاس کو نامزد کیا۔

آغا سراج درانی نے شرجیل میمن، سعید غنی، ندا کھوڑو اور علی خورشیدی کو پینل آف اجلاس نامزد کیا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا چناؤ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو ا تاہم سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کی گئی اور اسپیکر آغا سراج درانی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سید اویس قادر شاہ 111 ووٹ لیکر اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسپیکر کے پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کے کاغذات درست قرار دے دیے گئے جبکہ ایم کیوایم پاکستان کی نامزد کردہ اسپیکر کی امیدوار صوفیہ سعید شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے راشد خان کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار پائے۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے 147 اراکین نے حلف اٹھایا تھا جبکہ آج 10 اراکین نے حلف اٹھایا جس کے بعد 168 کے ایوان میں حلف اٹھانے والے اراکین کی تعداد 157 ہو گئی ہے۔

TAGGED:اویس قادر شاہ 111 ووٹ لیکر اسپیکر منتخب
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آصفہ بھٹو کی پارلیمان میں‌انٹری کی تیاری،این اے 196 شہداد کوٹ سےضمنی الیکشن لڑیں گی
Next Article ترکی:مسجد میں ورزش اور فٹنس کی کلاسوں کا آغاز؛ نمازیوں کی شرکت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی فش ہاربر:فیکٹری میں زہریلی گیس کا اخراج،ملازم خواتین بےہوش

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی فش ہاربر میں واقع ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کا اخراج شروع ہوگیا جس کے نتیجے…

August 9, 2023
پاکستانتازہ ترین

قادر مگسی اور زین شاہ میں ملاقات: کارسر-کارونجھر کی کٹائی، پنجاب میں نئےکینال اور ڈیجیٹل مردم شماری مسترد

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس…

July 24, 2024
پاکستانتازہ ترین

حیدرآبادمیں مچ کچہری:نوجوانوں اور تاجر برادری کی بھرپور شرکت

حیدرآباد (نجات نیوز): ٹھنڈی ہواوں کے شہر حیدرآباد کے قلب میں سندھ عوامی فورم، اردو بولنے والوں سمیت مختلف زبانوں…

December 26, 2022
پاکستان

4 اپریل پاکستان کا سیاہ ترین دن ہے، قائدعوام کو تختہ دار پرلٹکایا گیا؛ سلیم مانڈوی والا

ہیوسٹن امریکا (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی امریکا (ٹیکساز چیپٹر) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو…

April 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?