کوٹڑی(نجات نیوز): کسٹم حکام کی کارروائی، منشیات لے کر کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے کار پکڑی گئی . کار مین پڑی کے چورے سےبھری ہوئی تھی. پولیس نے ایک شخص کو حراست میںلے لیا .
تفصیلات کے مطابق کوٹڑی پھاٹک کے قریب کسٹم حکام نے کار کا تعاقب کیا، کار پر چھاپہ مار کر اُسے پکڑ لیا ، کار میںسوار ایک ملزم سےمین پڑی کے چورے سے بھرے 15 تھیلے قبضے میں لے لیے۔
کسٹم حکام کے مطابق پکڑی گئی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کراچی سے حیدرآباد لے جائی جارہی تھی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔