Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ انتقال کر گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ انتقال کر گئے
کھیل

سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ انتقال کر گئے

Published August 3, 2023
Tags: Featured اعجاز بٹ کا تین سالہ دور سری لنکا کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملے بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل جیسے تنازعات سے بھرا رہا پاکستان کی جانب سے 8 ٹیسٹ میچ کھیلے
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اعجاز بٹ 85 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے آفیشل پیج پر جاری بیان میں افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ اسے اعجاز بٹ کے انتقال کی خبر سے دکھ ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں مرحوم کے دوستوں اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بلے باز اعجاز بٹ نے پاکستان کی جانب سے 8 ٹیسٹ میچ کھیلے، طویل عرصے تک علالت کا شکار رہنے کے بعد انتقال کرنے والے اعجاز بٹ 2008 سے 2011 تک چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز رہے۔

اعجاز بٹ کا تین سالہ دور پاکستان کرکٹ کے لیے رولر کوسٹر سفر کی مانند اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، ان کا دور پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکا کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملے اور بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل جیسے تنازعات سے بھرا رہا۔

اس کے علاوہ ان کے دور میں ٹیم کے کئی کپتان تبدیل کیے گئے، ان کے عہد میں نصف درجن کپتانوں نے باری باری قومی ٹیم کی قیادت کی۔

ان کے دور میں پاکستان کے بہت سے چوٹی کے کھلاڑی جیسے یونس خان، شاہد آفریدی، شعیب ملک، کامران اکمل اور دیگر پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، اس کے بعد سنگین تحفظات کے باوجود جلد ہی وہ تمام کھلاڑی بحال کردیےگئے، اس تمام صورتحال نے ملک میں کھیل کو ایک مذاق بنا کر رکھ دیا۔

ان کے 3 سالہ دور میں پاکستان نے انگلینڈ میں ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا اور 2011 میں بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، اس کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میں ٹیم کی رینکنگ مسلسل گرتی چلی گئی۔

اعجاز بٹ کو ٹیم کے کپتان، کوچز، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی سیٹ اپ میں بار بار تبدیلیاں کرنے پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ان کے 3 سالہ دور میں ایک سے زیادہ چیف آپریٹنگ افسران، چیف سلیکٹرز اور دیگر عہدیداروں کو بورڈ میں کام کرتے دیکھا گیا۔

اعجاز بٹ کے دور میں شعیب ملک، یونس خان، شاہد آفریدی، محمد یوسف، سلمان بٹ اور مصباح الحق نے کپتانی کی جب کہ کوچز میں سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیف لاسن، انتخاب عالم، وقار یونس اور محسن خان نے خدمات انجام دیں۔

ان کے دور میں سلیم الطاف، وسیم باری اور سبحان احمد کو بطور چیف آپریٹنگ افسر آزمایا گیا، اس کے علاوہ اسپنر عبدالقادر، لیگ اسپنر اقبال قاسم، محسن خان اور محمد الیاس کو مختلف مواقع پر چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredاعجاز بٹ کا تین سالہ دور سری لنکا کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملے بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل جیسے تنازعات سے بھرا رہاپاکستان کی جانب سے 8 ٹیسٹ میچ کھیلے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے امریکی کانگریس میں قراردار پیش
Next Article پیرو میں’وزنی ترین وہیل‘ کی باقیات دریافت،دنیا کی سب سے بڑی مخلوق قرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ ترینکھیل

اسٹار فٹبالر رونالڈو اب سعودی عرب سے کھیلیں‌گے

کراچی (ویب ڈیسک): اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے کیلئے ریاض پہنچ گئے۔ رونالڈو اپنی فیملی کے…

January 3, 2023
دنیا

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے: فوج کی ابتدائی تحقیقات

(ویب ڈیسک):تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کوئی مجرمانہ…

May 25, 2024
کھیل

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ؛ انڈونیشیا کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بینکاک (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے…

July 16, 2025
دلچسپ و عجیب

1 لاکھ 12 ہزار روپےقیمت میں‌ فروخت ہونیوالی چارپائی

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکہ میں آن لائن اسٹور پر چارپائی کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 168 روپے میں فروخت…

May 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?