Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاہور ہائی کورٹ: ترجمۂ قرآن میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس،نگراں وزیراعظم طلب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاہور ہائی کورٹ: ترجمۂ قرآن میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس،نگراں وزیراعظم طلب
پاکستان

لاہور ہائی کورٹ: ترجمۂ قرآن میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس،نگراں وزیراعظم طلب

Published September 27, 2023
Tags: Featured یہ کسی ایک کا کیس نہیں بلکہ ہم سب کا کیس ہے
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): ترجمۂ قرآن میں میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کے کیس میں عدالت نے نگراں وزیراعظم کو طلب کرلیا۔ہائی کورٹ میں قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ یہ کسی ایک کا کیس نہیں بلکہ ہم سب کا کیس ہے۔ عدالت نے محمد حسن معاویہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ 8 ماہ سے وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع نہیں کروائی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں؟ ہم ملک بھر کے چیف ایگزیکٹو کو بلا لیتے ہیں۔

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں اور نگراں وزیر اعظم کے سامنے معاملہ رکھا ہی نہیں گیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ نگراں وزیر اعظم خود پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ عدالت نے نگراں وزیر اعظم اور اٹارنی جنرل کو 16 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان نے بیان دیا کہ ہمارا دائرہ اختیار بہت محدود ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دائرہ اختیار پر جتنا عمل کررہے ہیں سب کو پتا ہے۔

عدالت نے ڈی پی او چنیوٹ پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ آئی جی کو چاہیے کہ ڈی پی او کو کسی کورس پر بھیجیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ درخواست گزاروں نے قران پاک کے ترجمے میں تحریف اور قران بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے اور توہین آمیز مواد سوشل میڈیا سے نہ ہٹانے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔

TAGGED:Featuredیہ کسی ایک کا کیس نہیں بلکہ ہم سب کا کیس ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ترکی کے آثار قدیمہ سے 1200 قبل مسیح کی ایک نئی زبان دریافت
Next Article فیول ایڈجسٹمنٹ کا ناگ عوام کو ڈسنے کے لیے پھر تیار :بجلی 1روپیہ 82 پیسےمہنگی ہوگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کے حکم پر سر تسلیم خم،بجلی مزید مہنگی

اسلام آباد (ویب نیوز): وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے…

February 1, 2023
پاکستان

عظیم صوفی بزرگ سچل سرمست کے عرس مبارک کی افتتاحی تقریب، محفل سماع، ڈی جی کلچرل بے خود ہوکر ناچتے رہے

رانی پور: (ویب ڈیسک) : سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حافظ عبدالوہاب فاروقی المعروف حضرت سچل سرمست کے 203ویں عرس…

March 25, 2024
دنیا

جنگ کو روکنا ہوگا، لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جا سکتا: یو این سیکرٹری جنرل

نیو یارک (ویب ڈیسک): سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں…

September 22, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

چاند کی مٹی میں فصلیں اگانے کا منصوبہ، ناسا نے رقم جاری کردی

واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): امریکی خلائی ادارے نے سائنس دانوں کو چاند کی مٹی میں کاشت کاری کرنے کےحوالے سے مطالعہ…

November 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?