لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں نکالی جانے والی ریلی سے اپنی بلٹ پروف گاڑی کے اندر سے مختصر خطاب کیا۔
و بار ریلی ملتوی ہونے کے بعد بالآخر عمران خان آج ریلی نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
ریلی زمان پارک سے داتا دربار جانی تھی تاہم عمران داتا دربار سے پہلے ہی بلٹ پروف گاڑی سے مختصر خطاب کر کے واپس روانہ ہوگئے۔ داتا دربار پر منتظر کارکن مایوس ہوگئے ۔
سینٹرل پنجاب کی قیادت نےداتا دربارچوک پرساؤنڈسسٹم اور اسٹیج لگایا تھا۔
پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث زمان پارک سے داتا دربار کے راستے میں ٹریفک متاثر رہی، ریلی میں ایمبولینس بھی کئی منٹ تک پھنسی رہی۔