Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قادر مگسی اور زین شاہ میں ملاقات: کارسر-کارونجھر کی کٹائی، پنجاب میں نئےکینال اور ڈیجیٹل مردم شماری مسترد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قادر مگسی اور زین شاہ میں ملاقات: کارسر-کارونجھر کی کٹائی، پنجاب میں نئےکینال اور ڈیجیٹل مردم شماری مسترد
پاکستانتازہ ترین

قادر مگسی اور زین شاہ میں ملاقات: کارسر-کارونجھر کی کٹائی، پنجاب میں نئےکینال اور ڈیجیٹل مردم شماری مسترد

Published July 24, 2024
Tags: Featured سندھ ترقی پسند پارٹی ایس ٹی پی سندھ یونائیٹڈ پارٹی ایس یو پی سید زین شاہ مگسی ہاؤس میں ملاقات
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے صدر سید زین شاہ کی مگسی ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں سندھ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ملاقات میں سندھ کے اہم قومی معاملات پر بات چیت کی گئی، جس میں سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، سندھ کی زمینوں پر قبضہ، کارسر اور کارونجھر کی کٹائی، اور ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کے اندر ایک سازش کے تحت سندھی قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور ان کے پیروں تلے زمین نکالنے کے لیے مردم شماری کے جھوٹے اعداد و شمار دیے گئے ہیں، جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف پروجیکٹس اور پروگراموں کے نام پر سندھ کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ اصل زمین کے مالکوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے اور دوسری طرف دریائے سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مختلف نہریں بنانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ بدامنی کے سبب سندھ کے عوام کی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں ہے، پوری سندھ میں لاقانونیت کا راج ہے۔ ان تمام برائیوں اور مسائل کی جڑ پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو مسلسل اقتدار میں رہ کر سندھ کی زمینوں اور وسائل کو فروخت کر رہی ہے۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ جب تک سندھی قوم متحد ہو کر وفاقی پارٹیوں سے اپنی جان آزاد نہیں کراتی، تب تک سندھ پر یہ مصیبتیں ختم نہیں ہوں گی۔ سندھ کے عوام کسی بھی صورت میں سندھ دشمن منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سندھ دوست جماعتوں کے درمیان رابطے اور ملاقاتیں ایک مثبت عمل ہیں جو جاری رہنے چاہئیں۔

اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے ڈاکٹر قادر مگسی کو سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے 31 جولائی کو کراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے اس عمل کو بر وقت قرار دیتے ہوئے ایس ٹی پی کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے وقت ایس یو پی کے رہنما روشن برڑو، انعام بھٹی، ایس ٹی پی کے رہنما حیدر شاہانی، ڈاکٹر سومار منگریو، قادر چنا، ہوت خان گاڈہی، اور اعجاز سندھی موجود تھے۔

TAGGED:Featuredسندھ ترقی پسند پارٹی ایس ٹی پیسندھ یونائیٹڈ پارٹی ایس یو پیسید زین شاہمگسی ہاؤس میں ملاقات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا “کوالٹی اسسمنٹ” کیلیےاساتذہ کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اعلان
Next Article کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر کار پر آگرا، ایک شخص جاں بحق، سڑک پر تیل پھیل گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ میں‌دھند،بلوچستان،بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان؛محکمہ موسمیات

اسلام آباد(ویب مانیٹرنگ ڈیسک): ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرداور مطلع ابرآلود رہے گا۔ نجی ٹی وی چینل…

January 7, 2023
پاکستان

گلستان جوہر کراچی: ٹارگٹڈ حملے میں عالم دین صوفی عبدالقیوم قتل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں آج (منگل کی) صبح ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں ایک عالم…

March 21, 2023
پاکستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج ریلوے لائن کے قریب ڈکیتی، ملزمان شہری سے 2 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں اسٹاک ایکسچینج ریلوے لائن کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ملزمان شہری سے 2 کروڑ…

August 16, 2024
دنیا

سوڈان: فوج-پیرا ملٹری فورسز کی جھڑپوں میں معروف گلوکارہ شادِن گردود ہلاک

سوڈان (ویب ڈیسک): سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی جھڑپوں میں معروف سوڈانی گلوکارہ شادِن گردود ہلاک ہوگئیں۔غیر…

May 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?