Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ناسا پارکر سولر پروب ایک بار پھر سورج کو چھونے کو تیار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > ناسا پارکر سولر پروب ایک بار پھر سورج کو چھونے کو تیار
سائنس و ٹیکنالوجی

ناسا پارکر سولر پروب ایک بار پھر سورج کو چھونے کو تیار

Published January 3, 2024
Tags: Featured امریکی خلائی ادارے ناسا پارکر سولر پروب سورج کو دوبارہ چھونے کی تیاری
Share
SHARE

واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): امریکی خلائی ادارے ناسا کا پارکر سولر پروب 2024 کے آخر میں سورج کو دوبارہ چھونے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس متوقع ٹاکرے میں یہ اسپیس کرافٹ سورج کے باہری ایٹماسفیئر یعنی کورونا سے تیزی سے گزر جائے گا۔جس طرح چاند پر اترنے کے بعد سائنس دانوں کو اس کی اصل اور ارضیاتی تاریخ کے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئی۔ اس ہی طرح جن اجزاء نے سورج کو بنایا ہے ان کو چھونا یا ان کا احتیاط سے جائزہ لینا اپنے مرکزی سیارے اور اس کے پورے نظامِ شمسی پر اثرات کو سمجھنے کے لیے اہم ہے۔

دسمبر 2021 میں ناسا نے ایک اعلان میں پروب کے پہلی بار سورج کے کورونا سے گزرنے کے متعلق بتایا تھا۔ اس تاریخی کامیابی نے سولر سائنس کو واضح جدت بخشی کیوں کہ کورونا سے گزرنے کے دوران پروب نے چارجڈ ذرات اور مقناطیسی فیلڈ کے متعلق اہم ڈیٹا اکٹھا کر کے بھیجا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسپیس کرافٹ 2024 میں سورج کے گرد انتہائی سخت ایٹماسفیئر سے 195 کلو میٹر فی سیکنڈ یا 700064 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرنا متوقع ہے۔

اسپیس کرافٹ اس سفر میں سورج سے 62 لاکھ کلومیٹر تک کے فاصلے پر پہنچتے ہوئے عطارد سے زیادہ سورج کے قریب ہوجائے گا۔ سورج کا طاقتور کششِ ثقل کا کھچاؤ پروب کو اس رفتار تک پہنچنے میں مدد دے گا۔

اس پروب کو سورج کو قریب سے جاننے کے ارادے کے تحت 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔ 1.5 ارب ڈالرز لاگت سے بنائے گئے اس اسپیس کرافٹ پر کاربن سے بنی چار انچ موٹی حفاظتی تہہ چڑھی ہوئی ہے جو انتہائی درجے کی تپش کو برداشت کرسکتی ہے۔

TAGGED:Featuredامریکی خلائی ادارے ناساپارکر سولر پروبسورج کو دوبارہ چھونے کی تیاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، حماس رہنما صالح العاروری شہید،حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان
Next Article مخالفین بزدل لوگ ہیں، حسنین مرزا کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل دائر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

شاندار فتح کے بعدکوہلی اور روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائر ہوگئے

بارباڈوس (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما…

June 30, 2024
دنیا

امریکا جان لے فلسطینیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے: حماس رہنما

غزہ (ویب ڈیسک): حماس کے اہم رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ کے خلاف جارحیت…

January 6, 2024
پاکستان

کراچی: سائٹ ایریا میں موبائل فون شاپ پر مبینہ ڈکیتی، ڈاکو ایک کروڑ اور موبائل فون لیکر فرار

کراچی (ویب ڈیسک): سائٹ ایریا میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 4 ڈاکو موبائل فون شاپ کے مالک سے ایک کروڑ…

April 19, 2024
پاکستانکھیل

پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، بھارت بھی ٹیم بھیجے: احسن اقبال

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم…

April 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?