کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ خوراک سندھ اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ چیئرمین سندھ زون چوہدری عامر عبداللہ نے مطالبات کی عدم منظوری کے بعد آج رات 7 بجے سے ملز پر تالے ڈالنے کی دھکمی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے بنیادی مطالبات نہیں حل کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گندم کی فراہمی کا پچھلا وعدہ پورا نہیں کیا ایک اور یقین دہانی کرائی، مقامی پیداوار میں سے 20لاکھ بوریاں دینے کی یقین دہانی پوری نہ ہوسکی۔
چوہدری عامر عبد اللہ نے کہا کہ سیکریٹری اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کا پورا درآمدی جہاز دینے کا نیا لالی پاپ دے دیا۔