Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نائجیریا: علیحدگی پسند تنظیم کا امریکی سفارتکاروں پرحملہ، 3 ہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > نائجیریا: علیحدگی پسند تنظیم کا امریکی سفارتکاروں پرحملہ، 3 ہلاک
دنیا

نائجیریا: علیحدگی پسند تنظیم کا امریکی سفارتکاروں پرحملہ، 3 ہلاک

Published May 17, 2023
Tags: Featured ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا علیحدگی پسند تنظیم Indigenous People of Biafra کافی سرگرم
Share
SHARE

ابوجا نائجیریا (ویب ڈیسک): نائجیریا کی ریاست انامبرا میں دہشت گردوں نے امریکی سفارت خانے کے عملے کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں 2 پولیس اور 2 قونصلر اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ دو پولیس اہلکاروں اور ڈرائیور کو اغوا کرلیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں اور قونصلر کے عملے کو قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت ان کی لاشوں کو جلا دیا اور تاحال مغویوں کا کوئی سراغ نہ لگ سکا۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم میں تصدیق کرتا ہوں کہ حملے میں کوئی امریکی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

تاہم بعد میں امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا سفارتی عملہ واقعے کی تحقیقات کے لیے نائجیریا کی سکیورٹی سروسز کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ہمارے لیے اہلکاروں کی حفاظت ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔

ادھر نائجیریا کی حکومت نے تاحال ہلاک اور اغوا ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ سفارتی قافلے میں کتنے افراد تھےاور یہ لوگ کہاں اور کس مقصد کے لیے جا رہے تھے۔

نائجیریا پولیس چیف نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہ قافلہ پولیس یا کسی سیکیورٹی ایجنسی کو مطلع کیے اور گارڈز لیے بغیر خطرناک علاقے میں داخل ہوا۔ اگر وہ علاقے میں داخل ہونے سے پہلے آگاہ کرتے تو سیکیورٹی دی جاتی۔

خیال رہے کہ جس علاقے میں امریکی سفارت کاروں کے عملے کو نشانہ بنایا وہ علیحدگی پسندوں کی آماج گاہ ہے اور گزشتہ روز ہی شمالی وسطی ریاست میں سیکیورٹی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیوں میں چھاپوں میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات کو تباہ کردیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کا دعویٰ تھا کہ اس کارروائی میں مارے جانے والے عسکریت پسند تھے جب کہ ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

خیال ظاہر کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے جواب میں امریکی قافلے پر حملہ کیا گیا۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں علیحدگی پسند تنظیم Indigenous People of Biafra کافی سرگرم ہے جس نے 2020 میں ایسٹرن سیکیورٹی نیٹ ورک کے نام سے ایک نیم فوجی تنظیم بنائی تھی۔

ابتدا میں یہ نیم فوجی تنظیم صرف مقامی کسانوں اور رہائشیوں کو جرائم سے بچانے کے لیے تھی لیکن نائجیریا کی پولیس ان پر پُرتشدد حملے کرنے کا الزام لگاتی آئی ہے جس سے تنظیم نے ہمیشہ انکار کیا ہے۔

علیحدگی پسند تنظیم Indigenous People of Biafra یعنی آئی پی او بی کے بانی رہنما نامدی کانو 2015 اور 2021 میں گرفتار ہوئے تھے اور ضمانت پر رہائی کے بعد بیرون ملک فرار ہوگئے تھے جس کے بعد سے تنظیم کی عسکری کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

TAGGED:Featuredان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیاعلیحدگی پسند تنظیم Indigenous People of Biafra کافی سرگرم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارت: مردہ خاتون نے الیکشن جیت کر سب کو حیران کر دیا
Next Article PTI زمان پارک میں موجود 30-40 دہشتگرد حوالےکرے، پنجاب حکومت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ذوالفقاربھٹو کیس:صدر زرداری کے2011 کےصدارتی ریفرنس پرسماعت مکمل، فیصلہ کل سنایا جائیگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر کل رائے سنائے گی۔چیف…

March 5, 2024
انٹرٹینمنٹ

رجنی کانت کی فلم جیلر کی ریلیزپرتامل ناڈو میں اکثرکمپنیوں کا تعطیل کا اعلان

بنگلور (شوبز ڈیسک): بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم 'جیلر' دنیا بھر میں 10 اگست کو ریلیز ہونے جارہی…

August 8, 2023
دنیا

پیوٹن کو قریبی دوست قتل کردے گا، صدر زیلنسکی کی پیشن گوئی

کراچی (ویب ڈیسک): ایئر کے نام سے ریلیز کی جانے والی ڈاکو مینٹری اس وقت منظر عام پر لائی گئی…

February 28, 2023
کھیل

ICC ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزیلینڈ کی پاکستان کو شکست

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ…

January 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?