لاہور (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔پولیس آپریشن کے خلاف پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت،اینٹی کرپشن اورآئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی 6 مئی تک ضمانت منظور کی تھی لہٰذا گھر پر چھاپہ غیرقانونی اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ اس مقدمےکے علاوہ اگرکوئی ایف آئی آر درج ہے تو عدالت کے روبرو پیش کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت ظہور الٰہی روڈ کلیئرکرنے کا حکم دے اورپولیس کو ہٹنےکی ہدایت جاری کرے جب کہ عدالت حفاظتی ضمانت کی میعاد مکمل ہونے تک پرویز الٰہی کی گرفتاری روکنےکاحکم دے۔
جبکہ گزشتہ رات چوہدری پرویز الٰہی کے گھر اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کے چھاپے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ہاتھوں پر زخم والی تصاویر کے ساتھ قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی اور لکھا رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی اور گھر کا داخلی دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا پولیس والوں کو بتایا کہ گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو میں مزاحمت کروں گا۔
حَسْبِیَ اﷲُ وَنِعْمَ اٌلْوَکِیلُ۔
ہمارے لیے اللّٰہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔
رات کو پولیس نے ہمارےگھر پر ریڈ کی اور گھر کا داخلی دروازہ توڑنےکی کوشش کی۔ ان کو بتایا گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہوئے تو میں مزاحمت کروں گا۔ pic.twitter.com/UEa134vWdo
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) April 29, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو بھی ہیں نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر میں موجود ہیں، توڑ دو دروازہ، پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔
پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔ pic.twitter.com/NbyxR24VDg
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) April 29, 2023
اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شاباش پنجاب پولیس، اسی لیے چوہدری پرویز الٰہی نے بیوروکریٹس کی مرضی کے خلاف آپ کو مراعات دلوائیں۔
شاباش پنجاب پولیس. اسی لیے چودھری پرویزالٰہی نے بیوروکریٹس کی مرضی کے خلاف آپ کو مراعات دلوائیں pic.twitter.com/P0j5x5G8wW
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) April 29, 2023