Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پروٹیز کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پروٹیز کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار
کھیل

پروٹیز کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

Published November 2, 2023
Tags: Featured پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ابھی ورلڈکپ میں اپنے بقیہ 2 میچز کھیلنے ہیں۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو با آسانی 190 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے راستہ آسان کرلیا۔جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سے اگر مگر کی شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے راستے میں تھوڑی مدد تو ہوئی ہے لیکن اب بھی بابر الیون کیلئے سفر تھوڑا مشکل ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت بھی12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے تیسرے اور نیوزی لینڈ بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان 7 میچز میں 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت جنوبی افریقا، بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ابھی ورلڈکپ میں اپنے بقیہ 2 میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان اپنے اگلے میچ میں ہفتے کو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگا اور آخری میچ انگلینڈ سے کھیلے گا جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری ہے جبکہ اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچز ہار جائے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا۔

جبکہ پاکستان اپنے اگلے 2 حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو ورلڈکپ کے بقیہ میچز کے نتائج اگر کچھ یوں ہوئے تو گرین شرٹس ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

میچ 33: بھارت بمقابلہ سری لنکا ( بھارت کی جیت)

میچ 34: افغانستان بمقابلہ نیدرلینڈز (افغانستان کی جیت)

میچ 35: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ( پاکستان کی جیت)

میچ 36: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ( آسٹریلیا کی جیت)

میچ 37: بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا (بھارت کی جیت)

میچ 38: سری لنکا بمقابلہ بنگلا دیش ( سری لنکا کی جیت)

میچ 39: آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان ( آسٹریلیا کی جیت)

میچ 40: انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز ( انگلینڈ کی جیت)

میچ 41: نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا ( سری لنکا کی جیت)

میچ 42: جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان (جنوبی افریقا کی جیت)

میچ 43: بنگلا دیش بمقابلہ آسٹریلیا (آسٹریلیا کی جیت)

میچ 44: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ( پاکستان کی جیت)

میچ 45: بھارت بمقابلہ نیدرلینڈز (بھارت کی جیت)

اگر ورلڈکپ کے بقیہ میچز کے نتائج مذکورہ منظر نامے کے مطابق آئے، تو بھارت پوائنٹس ٹیبل پر 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آجائے گا جبکہ جنوبی افریقا 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگا۔

اسی طرح آسٹریلیا بھی14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے گا جبکہ پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

TAGGED:Featuredپاکستان اور نیوزی لینڈ نے ابھی ورلڈکپ میں اپنے بقیہ 2 میچز کھیلنے ہیں۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غزہ: ٹیلی فون اور انٹرنیٹ مکمل بند، شہدا کی تعداد 8500 سے تجاوز کرگئی
Next Article شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

رفح: خوراک کی تقسیم کے مراکز پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ؛11 شہید اور 105 زخمی

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیلی فوج نے رفح میں خوراک کی تقسیم کے ایک مرکز جب کہ دوسرے علاقے میں خوراک…

March 14, 2024
کھیل

یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے 21 واں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز…

March 5, 2023
دلچسپ و عجیب

ناروے: کان کی بالی کھونے کے بدلےفیملی قدیم خزانے کی مالک بن گئی

ناروے (ویب ڈیسک): ناروے میں سونے کی کھوئی ہوئی کان کی بالی کی تلاش میں فیملی کو قدیم خزانہ مل…

October 7, 2023
پاکستان

ایکسٹینشن کا ساتھ نہ دینے کا مولانا فضل الرحمان کا بیان قابل ستائش ہے؛عمران خان

راولپنڈی (ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین کے افغانستان سے مذاکرات کے…

September 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?