Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ تیز: دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست کے بعد کیویز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ تیز: دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست کے بعد کیویز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئے
کھیل

ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ تیز: دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست کے بعد کیویز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئے

Published November 9, 2023
Tags: Featured سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی نیوزی لینڈ نے 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلی
Share
SHARE

بنگلور (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو با آسانی5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان اور پاکستان کا بظاہر ناممکن کر دیا۔نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا 172 رنز کا ہدف با آسانی 23.2 اوورز میں حاصل کر کے 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔قومی کرکٹ ٹیم کے شائقین آج دعا کر رہے تھے کہ سری لنکا نیوزی کو ہرا دے تاکہ پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے پر ایسا نہ ہوسکا۔

New Zealand cruise to victory against Sri Lanka and put one foot in the #CWC23 semi-finals!https://t.co/xEJ99EyR86 | #NZvSL | #CWC23 pic.twitter.com/bD1VqVt8Py

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 9, 2023

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آج میچ بنگلورو میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کوشل پریرا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا 19اور انجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے جبکہ اسالنکا 8 ، چامیکا کارونارتنے اور کوشل مینڈس نے 6 ،6 رنز اسکور کیے۔پاتھم نسانکا 2 ، دشمنتھا چمیرا اور سدیرا سمارا وکرما ایک ایک رن بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لوکی فیرگوسن،مچل سینٹنر اور راچن رویندرا نے2 ،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ لی۔

سری لنکا کا 172 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے باآسانی 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

ڈیون کونوے 45 ، ڈیرل مچل43 ، رچن رویندرا 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن 14اور مارک چیپمین 4 رنز بناسکے۔ گلین فلپس 17 اور ٹام لیتھم 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد کیویز کا سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی آسان ہوگیا۔

بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا پہلے ہی ناک مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، آخری ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہے۔

تینوں ٹیموں کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنا آخری میچ جیتنا ضروری ہے وہیں رن ریٹ کا خیال بھی رکھنا ہے۔

نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

New Zealand have all but sealed a semi-final spot, with Pakistan and Afghanistan needing a miracle to overhaul their net run rate 🇳🇿 #CWC23 pic.twitter.com/5rIqvmE7Wt

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 9, 2023

افغانستان کو کل جنوبی افریقا اور پاکستان کو ہفتے کو انگلینڈ کا سامنا کرنا ہے، نیوزی لینڈ نے آج جیت کے بعد اپنی سیمی فائنل کی راہ ہمورا کرلی جبکہ اب گرین شرٹس اور افغان ٹیم کے لیے آخری میچ میں جیت کے باوجود رن ریٹ کی وجہ سے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان 8،8 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

TAGGED:Featuredسیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلینیوزی لینڈ نے 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مزید 6 اضلاع میں وائی بی 2 اے وائرس کلسٹر پولیو وائرس کی تصدیق
Next Article بیجنگ میں 3 مردوں سے جعلی شادیاں کرکے رقم بٹورنے والی خاتون گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لیاقت چٹھہ کے پی ٹی آئی اور جنرل فیض کیساتھ قریبی تعلقات تھے

اسلام آباد (ویب ڈیسک):کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ جو اپنی نگرانی میں انتخابی دھاندلی کرانے کے الزام کے بعد بین…

February 18, 2024
دنیا

تل ابیب پر حماس کا راکٹ حملہ، نقصانات کے مناظر سامنے آگئے

(ویب ڈیسک): غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے…

October 7, 2024
پاکستان

زرداری سے دوبارہ دوستی کرناچاہتا ہوں اور نہ ہی اتنا وقت ہے: ذوالفقار مرزا

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنے پرانے دوست آصف زرداری سے دوبارہ دوستی سے انکار کردیا۔کراچی…

August 12, 2023
پاکستان

ضمنی بلدیاتی انتخابات:کراچی یوسی 13 کی خالی نشست سے میئرخود الیکشن لڑیں گے

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب…

October 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?