Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، انٹرنیٹ سروس معطل، وزرا کے گھروں پر حملے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، انٹرنیٹ سروس معطل، وزرا کے گھروں پر حملے
دنیا

بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، انٹرنیٹ سروس معطل، وزرا کے گھروں پر حملے

Published November 17, 2024
Tags: 6 لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے Featured انٹرنیٹ بند بھارتی ریاست منی پور دارالحکومت میں کرفیو نافذ ہنگامے پھوٹ پڑے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر حملے کی کوشش
Share
SHARE

امپھال (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست منی پور میں 6 لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ بند اور دارالحکومت میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 6 لاپتہ افراد کی لاشیں گزشتہ 2 دنوں میں جری بام ضلع سے ملیں جنہیں 11 نومبر کو اغوا کیا گیا تھا، جن افراد کی لاشیں ملیں وہ خواتیں اور کم عمر بچے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن 6 لوگوں کو اغوا کیا گیا تھا ان کا تعلق میتی قبائل سے ہے اور یہ واقعہ چند روز قبل سکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 مبینہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد ہوا جن کا تعلق کوکی قبائل سے تھا۔

خبر کے مطابق لاشیں ملنے کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں ہنگامے شروع ہوئے، مشتعل افراد نے 3 وزرا، 6 اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملے کیے اور وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر حملے کی کوشش بھی کی مگر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سول سوسائٹی اور میتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت کو قاتلوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے ہنگاموں کے بعد 7 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے اور ریاستی دارالحکومت امپھال میں کرفیو نافذ ہے۔

واضح رہے کہ ریاست منی پور میں بسنے والی میتی کمیونٹی اور کوکی قبائل میں ریاستی وسائل اور حقوق کو لیکر اختلافات موجود ہیں جو اکثر ہنگاموں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور منی پور میں اس سے قبل بھی دونوں کمیونٹیز میں تصادم ہوتا رہا ہے۔

TAGGED:6 لاپتہ افراد کی لاشیں ملنےFeaturedانٹرنیٹ بندبھارتی ریاست منی پوردارالحکومت میں کرفیو نافذہنگامے پھوٹ پڑےوزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر حملے کی کوشش
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وی پی این حرام تو موبائل بھی حرام ہے: اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر طارق جمیل کا ردعمل
Next Article پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

جو شوہر ہاتھ اٹھائے تو اُسے چھوڑدیں: بشریٰ انصاری کاخواتین کو مشورہ

کراچی (شوبز ڈیسک): سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے گھریلو تشدد پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جس خاتون کا…

July 18, 2024
پاکستانکاروبار

گندم خریداری اسکینڈل: پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور…

May 13, 2024
دنیا

تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں پر حماس کے مسلسل 3 دن راکٹ حملے

تل ابیب (ویب ڈیسک): حماس کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر راکٹ حملے کیے گئے…

October 27, 2023
پاکستان

اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے: علی امین گنڈاپور کی ملک بند کرنے کی دھمکی

راولپنڈی (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پُرامن رہ کر بہت ماریں کھالیں، اب…

November 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?