Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گیس پائپ لائن منصوبے میں‌بار بار تبدیلیوں پر روس پاکستان سے ناراض
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > گیس پائپ لائن منصوبے میں‌بار بار تبدیلیوں پر روس پاکستان سے ناراض
پاکستانکاروبار

گیس پائپ لائن منصوبے میں‌بار بار تبدیلیوں پر روس پاکستان سے ناراض

Published October 28, 2023
Tags: 25 سال بعد اسے حکومت پاکستان کے سپرد کرنا تھا Featured ساری سرمایہ کاری روس نے کرنا تھی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کے منصوبے پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی جب کہ روس پاکستان کی طرف سے منصوبے کے اسٹرکچرمیں باربار تبدیلیوں سے ناخوش ہے۔ذرائع نےانگریزی اخبار کو بتایا کہ 10اکتوبرکو روس جانے والے پاکستان وفد کے ایجنڈے میں طویل المیعاد تیل معاہدہ کے علاوہ گیس پائپ لائن کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔جب پاکستانی وفد نے گیس پائپ لائن کا ذکرکیا تو روسی حکام نے اس معاملے پر بات کرنے سے ہی انکارکردیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ روسی حکام نے پاکستانی وفد کو بتایا کہ گیس پائپ لائن کے معاملے پر پاکستان پہلے اپنے گھرکوٹھیک کرے۔2016ء میں منصوبے کی ابتدا کے دوران روس نے گیس منصوبے پرکام کرنے کیلئے آر ٹی گلوبل فرم کو نامزد کیا تھا جبکہ پاکستان کی طرف سے سرکاری کمپنی انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز(ISGS) کوکام سونپا گیا تھالیکن اس کے بعدامریکہ نے آرٹی گلوبل پرپابندیاں لگا دیں جس پر یہ منصوبہ جسے اس وقت نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کا نام دیا گیا تھا کھٹائی میں پڑگیا اور پاکستان اب تک اس منصوبے کے اسٹرکچرمیں چھ بارتبدیلیاں کرچکا ہے۔

2021ء میں پائپ لائن منصوبے کے اسٹرکچرمیں جو تبدیلیاں کی گئیں ان کے تحت منصوبے کا 74 فیصد حصہ پاکستانی کمپنیوں کو سونپا گیا جبکہ بقیہ 26 فیصد روسی کمپنیوں کے حصے میں آیا تھا۔اس کامطلب تھا کہ پاکستانی کمپنیاں منصوبے پر74 فیصد سرمایہ کاری کرینگی جبکہ باقی سرمایہ روسی کمپنیاں لگائیں گی۔

مئی 2021ء میں تحریک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران منصوبے پرکام شروع کرنے کا معاہدہ طے پایا جس پراس وقت ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیرشفقت علی خان اورروسی وزیرنکولائی شلگی نوف نے دستخط کیے۔لیکن اس معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

جب مسلم لیگ(ن ) کی حکومت آئی تو وزیرتوانائی مصدق ملک نے روس کا دورہ کیا اوربی اوٹی کی بنیاد پر اس منصوبے کو مکمل کرنے پر زوردیا۔اس منصوبے کے تحت ساری سرمایہ کاری روس نے کرنا تھی اور25 سال بعد اسے حکومت پاکستان کے سپرد کرنا تھا۔اب حالیہ مذاکرات کے دوران روسی اس قدر خفا تھے کہ انہوں نے اس منصوبے پر بات کرنے سے ہی انکارکردیا۔

TAGGED:25 سال بعد اسے حکومت پاکستان کے سپرد کرنا تھاFeaturedساری سرمایہ کاری روس نے کرنا تھی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈکپ: آسٹریلیا کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف
Next Article وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ مستعفی، ورلڈ بینک میں‌ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق…

July 18, 2023
پاکستان

سیلاب متاثرین کےلیے 20 لاکھ گھرتعمیرکریں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (نجات نیوز): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیرکا…

January 2, 2023
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: شاہ محمود

(ویب ڈیسک): لاہور: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا نائب…

September 7, 2024
پاکستانکاروبار

FIA کی ریڈ بک جاری،143 انسانی اسمگلرز میں‌ 100 پنجاب، 25 اسلام آباد اور 10 کراچی سے وابستہ

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری کردی۔ایف آئی اے…

September 27, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?