Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت میں عام انتخابات چوتھے مرحلے میں داخل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بھارت میں عام انتخابات چوتھے مرحلے میں داخل
دنیا

بھارت میں عام انتخابات چوتھے مرحلے میں داخل

Published May 13, 2024
Tags: Featured آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال، جموں و کشمیر اداکارہ مادھوی لتھا بی جے پی کی طرف سے تلنگانہ میں حیدرآباد سیٹ کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں۔ مجموعی طور پر 96 کروڑ 90 لاکھ لوگ 36 ریاستوں کے 543 پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): 13 مئی سے شروع ہونے والے بھارت کے عام انتخابات چوتھے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جہاں بھارتی شہری پارلیمنٹ کے 96 اراکین کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔الزجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق الیکشن میں اقتدار کے دو اہم جماعتیں، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) ہیں، جو 26 جماعتوں کا اتحاد ہے، جس کی قیادت مرکزی اپوزیشن پارٹی راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس کررہی ہے۔

پچھلے ہفتے ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں مودی نے گجرات کے گاندھی نگر حلقے میں اپنا ووٹ ڈالا، اس مرحلے میں دو اہم امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ ہوا، کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی اور بی جے پی کی پوری توجہ کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے پر ہے۔

چوتھے مرحلے میں زیادہ تر بولی وڈ میں ماضی کے نامور اداکار الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں شتروگھن سنہا مغربی بنگال کے حلقے سے دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔

اداکارہ مادھوی لتھا بی جے پی کی طرف سے تلنگانہ میں حیدرآباد سیٹ کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں۔

انتخابات کے پہلے تین مراحل، جو 19 اپریل، 26 اپریل اور 7 مئی کو منعقد ہوئے تھے، میں بالترتیب 66.1 فیصد، 66.7 فیصد اور 61 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

اب تک ہونے والی ووٹنگ 2019 کے انتخابات کے مقابلے میں کم رہی ہے۔

مجموعی طور پر 96 کروڑ 90 لاکھ لوگ 36 ریاستوں کے 543 پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

چوتھے مرحلے میں کہاں ووٹنگ ہوگی؟
چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹنگ ہوگی، رجسٹرڈ ووٹرز درج ذیل حلقوں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال، جموں و کشمیر

بھارت میں اب تک کتنے ووٹ ڈالے گئے ہیں؟
لوک سبھا انتخابات کے پہلے تین مرحلوں میں 284 ممبران پارلیمنٹ کی قسمت کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

اب تک تمل ناڈو، کیرالہ، میگھالیہ، آسام، منی پور، کرناٹک، میزورم، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، راجستھان، سکم، تریپورہ سمیت دیگر حلقوں میں ووٹنگ ختم ہو چکی ہے۔

پانچواں مرحلہ 20 مئی اور چھٹا مرحلہ 25 مئی کو شروع ہوگا، جبکہ آخری اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو شروع ہوگا۔

TAGGED:Featuredآندھرا پردیش، تلنگانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال، جموں و کشمیراداکارہ مادھوی لتھا بی جے پی کی طرف سے تلنگانہ میں حیدرآباد سیٹ کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں۔مجموعی طور پر 96 کروڑ 90 لاکھ لوگ 36 ریاستوں کے 543 پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صوبے میں 300 یونٹ تک فری بجلی دینےکے منصوبے پرکام کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
Next Article پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مل کر حکومت بنائیںگے: زرداری، خالد مقبول،شجاعت اور شہباز کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور ملک کے سابقہ صدر آصف علی زرداری نے دیگر جماعتوں…

February 13, 2024
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

ایپل واچ گھڑی نے خاتون کو مرنے سے بچالیا !

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایک خاتون کے اچانک زمین پر گرنے کے بعد اس کی جان کو یقینی موت سے بچانے…

May 9, 2023
پاکستانکاروبار

حیدرآباد میں بجلی بنانے پر ٹیکسٹائل فیکٹری مالک اور سپرینٹنڈنٹ گرفتار

حیدرآباد (ویب ڈیسک): ایف آئی نے بغیر لائسنس بجلی بنانے پر فیکٹری مالک اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی…

September 3, 2024
دنیا

تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں پر حماس کے مسلسل 3 دن راکٹ حملے

تل ابیب (ویب ڈیسک): حماس کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر راکٹ حملے کیے گئے…

October 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?