کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں مہمان ٹیم بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیل رہی ہے۔سابق کرکٹربروس مرےگزشتہ روز 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئےتھے جس کے باعث نیوی لینڈ کی ٹیم دوسرا ون ڈے بازوؤں پرسیاہ پٹی باندھ کرکھیل رہی ہے۔
بروس مرے نے 1968 میں ڈیبیو کیا اور اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران 13 ٹیسٹ میچز کھیلے جس دوران انھوں نے 23.92 کی اوسط سے 598 رنز بنائے اور 5 ففٹیز بھی کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیوی کرکٹرز پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی سابق کرکٹر فرینک کیمرون کے انتقال کے باعث بازوؤں پر کالی پٹی باندھ کر میدان میں اتر چکے ہیں.