کوئنز لینڈ (ہیلتھ ڈیسک): مشروم کے بہت سے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب مشروم میں ایک بالکل نیا جزو دریافت ہوا ہے جو نہ صرف دماغی خلیات (نیورون) کو بڑھاتا ہے بلکہ یادداشت بھی بڑھاتا ہے۔
جامعہ کوئنزلینڈ کے برین انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ پروفیسر فریڈرک مینیئرنے کہا ہے کہ انہوں نے ایشیا، شمالی امریکا اور یورپ میں پائے جانے والے لائنز مین مشروم (ہریسئیم ایرینیکیئس) میں ایک نیا مرکب دریافت کیا ہے جو پہلے ہی چینی ادویہ سازی میں استعمال ہوتا رہا ہے۔
Mushrooms Magnify Memory by Boosting Nerve Growth
Active compounds in the edible Lion's Mane mushroom can help promote neurogenesis and enhance memory, a new study reports. Preclinical trials report the compound had a significant impact on neural growth https://t.co/mdSsmzKV13… https://t.co/RrPgze7ph7
— Neuroscience News (@NeuroscienceNew) February 10, 2023
اس خوشنما اور خوش ذائقہ مشروم میں دماغی عصبیات کو بڑھانے اور یادداشت کو تقویت دینے والا اہم جزو دریافت ہوا ہے بلکہ یہ نیورونز کو بھی بڑھاتا ہے۔ مشروم سے نکالے گئے اس جزو کو کلچر شدہ دماغی خلیات پر ڈالا گیا تو اعصابی خلیات میں اضافہ دیکھا گیا۔
یہ اضافہ خلیات کے اس حصے میں دیکھا گیا جو اطراف کا ماحول محسوس کرتے ہیں اور آپس میں روابط بناتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس مشروم کے استعمال سے یادداشت اور دماغ کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔