(ویب ڈیسک ):بھارت میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے اپنا 6 سالہ گونگا بہرا بیٹا مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں 32 سالہ ساوتری نے اپنے 6 سالہ اسپیشل چائلڈ (سننے اور بولنے سے محروم) بیٹے کو شوہر سے جھگڑا ہونے کے بعد نہر میں پھینک دیا جب کہ اس نہر میں مگر مچھ بھی موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ خاتون اور اس کے شوہر کا اکثر اپنے 6 سالہ بیٹے ونود کو لےکر جھگڑا ہوتا تھا۔
ساوتری کے مطابق اس کا شوہر اکثر اسے ونود سے متعلق طعنے دیتا رہتا تھا اور کہتا تھا کہ اسے کنال میں پھینک آؤ، اس لیے جو کچھ بھی ہوا اس کا ذمہ دار اسکا شوہر ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے پولیس کو بتایا تو ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کردی اور بچے کی لاش ایک دن بعد ملی جس کا ایک ہاتھ نہیں تھا جب کہ لاش پر مگر مچھوں کے دانتوں کے بھی نشانات تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بچے کو نہر میں پھینکنے پر خاتون اور اس کے شوہر کو حراست میں لے کر ان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔عات نہ ہوتے