رتو دیرو (ویب ڈیسک) : آج سندھ بھر میں7 اپریل کو شہید بشیر خان قریشی کی 12ویں برسی قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جارہی ہے. جسقم کے چیئرمین ثنان خان قریشی کی سربراہی میں مرکزی قیادت امجد خان مہیسر، مومن سموں، دیدار شام، ڈاڈا اطہر سومرو، اشرف کلہوڑو، ڈسٹرکٹ چیف آرگنائزر عزیز الرحمن شیخ اور جسقم کے سینکڑوں کارکنوں نے مزار شہدا بالخصوص شہید بشیر خان قریشی کی مزار پر حاضری دی۔
جسقم کے چیئرمین ثنان خان قریشی نے کہا ہے کہ شہید بشیر خان قریشی سائیں جی ایم کے سپاہی اور سندھ سے محبت کرنے والے اور سچے دیش بھگت تھے، سندھ شہید کو یاد کرتا ہے۔شہید کی قربانی اور لازوال جدوجہد سندھ کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج سندھ کا وجود خطرے میں ہے، آئے روز سازشیں ہو رہی ہیں، اس لیے جناب جی ایم سید اور شہید بشیر خان قریشی کے منتخب کردہ جدوجہد کے راستے پر چل کر سندھ کے وجود کو بچایا جا سکتا ہے۔
جسقم کے چیئرمین سنان قریشی نے مزید کہا ہے کہ 27 رمضان شریف اور عیدالفطر کی قربت کے باعث شہداء کا قومی اجتماع عیدالفطر کے تیسرے روز منعقد کیا جائے گا۔جس میں شہید کے ہزاروں چاہنے والے، دوست اور ساتھی شرکت کریں گے۔
چونکہ شب قدر اور رمضان کی مصروفیات کے باعث مرکزی جلسہ کا عید کے بعد منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، اس لیے سندھ بھر میں شہید بشیر خان قریشی کے کروڑوں عاشقوں نے شہید کو سوشل میڈیا پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاکھوں ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی پوسٹس کیں .
جبکہ لاکھوں پرستاروں نے اپنی ڈی پی پر شہید بشیر خان قریشی کی تصاویر لگاکر اُن کو خراج پیش کیا.