Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: زمان پارک جھڑپیں:PTIکارکنان کاپیٹرول بموں سےحملہ،رینجرزطلب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > زمان پارک جھڑپیں:PTIکارکنان کاپیٹرول بموں سےحملہ،رینجرزطلب
پاکستان

زمان پارک جھڑپیں:PTIکارکنان کاپیٹرول بموں سےحملہ،رینجرزطلب

Published March 15, 2023
Tags: Featured مظاہرین نے پولیس واٹر کینن بھی جلادی ہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں،عمران
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اسلام آباد پولیس زمان پارک سے عمران خان کو اب تک گرفتار نہ کرسکی، زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر رکھا ہے جب کہ قصور ،گوجرانوالا اور شیخوپورہ سے پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ہے، زمان پارک میں پنجاب رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

زمان پارک میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے، متعدد شیل عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر بھی گرے ہیں، واٹر کینن کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کیا جارہا ہے، پتھراؤ سے پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 64 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی شامل ہیں، زخمیوں میں 54 پولیس اہلکار اور 8 شہری شامل ہیں، 51 پولیس اہلکار سروسز اسپتال اور 3 میو اسپتال میں لائےگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پیٹرول بم بھی پھینکے جارہے ہیں، زمان پارک کے قریب ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، ٹرانسفارمر مبینہ طور پر پیٹرول بم پھینکے جانے سے پھٹا ہے۔

After repeatedly absconding from court, Imran Khan is resisting a legal warrant using his supporters to act like terrorists by throwing petrol bombs on law enforcement agencies. https://t.co/hni7D93zEy

— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 15, 2023

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں اور بکتر بند پر بھی پیٹرول بم سے حملہ کیا جارہا ہے۔

عمران خان گیس ماسک لگا کر گھر سے باہر آگئے.عمران خان نے باہر آکر کارکنوں سے بات چیت کی اور انہیں حوصلہ دیا۔عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ سے باہر آگئے، اس موقع پر انہوں نے چہرے پر گیس ماسک لگا رکھا تھا۔

شدید شیلنگ کے باوجود عمران خان زمان پارک کارکنوں کے درمیان موجود#زمان_پارک_پُہنچو pic.twitter.com/hNRWTdKUTi

— PTI (@PTIofficial) March 15, 2023

زخمیوں میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی شامل ہیں،

ڈی آئی جی آپریشنز کی جگہ ایس پی رانا حسین طاہر نے چارج سنبھال لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور شعیب اشرف اور ایس پی سرفراز ورک بھی موقع پر موجود۔
#ICTP #OPS

— Islamabad Police (@ICT_Police) March 14, 2023

عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تین اطراف سے زمان پارک کا گھیراؤ کرلیا ہے، دھرم پورہ، سندرداس روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان چھڑپیں رات بھر جاری رہیں، کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردی، پولیس کارکنوں کو منتشرکرنےکے لیے واٹر کینن کا استعمال کر رہی ہے اور آنسوگیس کی شیلنگ کر رہی ہے۔

پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی دھرم پورہ سے زمان پارک میں داخل ہوگئی، مال روڈ سے زمان پارک جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک کے باہر موجود پولیس نے پیش قدمی کی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے اور مارو مارو کے نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری بھی زخمی ہوئے۔

مظاہرین نے پولیس کی واٹر کینن بھی جلادی، پولیس گاڑی کو نقصان پہنچایا، ٹریفک وارڈنز کی موٹرسائیکلیں جلادیں، ریسکیو 1122 کا فائر ٹینڈر آگ بجھانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے بھی آگ لگادی۔

Goons of #PTI do you call it a peaceful protest pic.twitter.com/7UTqCAtGwC

— Sadiajaved (@Sadiajavedppp) March 14, 2023

پی ٹی آئی کارکنوں نے مال روڈ پر بھی توڑپھوڑ کی، فینسی لائٹیں توڑ دیں، پی ایس ایل کے لیے لگائی گئی سکیورٹی لائٹیں بھی توڑدیں، جنگلےاکھاڑ دیے، فٹ پاتھ پر لگی ٹف ٹائلیں توڑ کر پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس نے بھی جوابی ایکشن کرتے ہوئےکارکنوں پر لاٹھی چارج کیا اور پانی کی توپ سے دھلائی کی اور پی ٹی آئی کے 15 سے زائد کارکنان گرفتار کرلیےگئے۔

عمران خان نے صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب جاری ویڈیو بیان میں کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی اورکہا کہ انہوں نے 18 مارچ کو عدالت میں پیشی کی انڈر ٹیکنگ دی، شورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بارکے صدر اشتیاق اےخان کے حوالےکی مگر ڈی آئی جی نے ان سے ملاقات ہی نہیں کی، انڈر ٹیکنگ کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں ، لندن پلان میں معاہدہ ہوا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارےکو انٹرویو میں عمران خان نےکہا کہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں، پتا نہیں کہ جیل میں کیا ہوگا، مگر میں تیار ہوں، اس کا مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

ایک اور بر طانوی ٹی وی کو انٹر ویو میں کہا کہ یقین ہےکہ اس بار مجھے گرفتارکرلیا جائے گا، حکومت کا مقصد الیکشن سے پہلے مجھے راستے سے ہٹانا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےکہا ہےکہ زمان پارک میں آپریشن نہیں ہو رہا،عدالتی حکم پر عمل درآمدکرایا جا رہا ہے، پولیس پرپتھراؤ کیا گیا، پیٹرول بم مارےگئے، پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، ڈی آئی جی بھی زخمی ہوگئے، پولیس غیر مسلح ہے لیکن پتھراؤ کیا جا رہاہے، رکاوٹ کو دور کریں گے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، طوفان بدتمیزی جاری رہا تو گرفتاریاں ہوں گی اور مقدمےکیے جائیں گے ۔

کمشنرلاہور نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں اسکول اورکالج بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

آج مال روڈ، دھرم پورہ، جیل روڈ،گڑھی شاہو کے اسکول اورکالج بند رہیں گے،کمشنرلاہور کا کہناہےکہ آج مغل پورہ اور میاں میرکے اسکول اورکالج بھی بند رہیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کی پولیس کی جانب سے فائرنگ کی تردید
ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ زمان پارک میں پولیس ریڈ کے دوران آئی جی پنجاب کی ہدایت پرکوئی بھی پولیس جوان یا افسر اسلحہ لےکر ساتھ نہیں گیا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ 100 سے زائد جوان اور افسران زخمی کرنےکے بعد اب فائرنگ کرنے کی جعلی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

TAGGED:Featuredمظاہرین نے پولیس واٹر کینن بھی جلادیہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں،عمران
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ مارچ28واں دن: ایس یو پی پیدل لانگ مارچ کارواں ٹھٹھہ پہنچ گیا
Next Article عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

قابلِ اعتراض گفتگو پر مبنی عمران خان کی مزیدمبینہ آڈیوز لیک

عمران خان کی تین مبینہ آڈیوز سامنے آگئیں، آڈیوز میں غیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض گفتگو کی جا رہی ہے۔…

December 20, 2022
پاکستانتازہ ترین

کوہاٹ: انڈس ہائی وے پرکوچ اور ٹرک میں ٹکر، 17 افراد جاں بحق

کوہاٹ (ویب ڈیسک):کوہاٹ میں کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث 17 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی…

February 3, 2023
پاکستان

عمران خان کی برطانوی وکیل کو اپنا کیس عالمی اداروں میں اٹھانے کی ہدایت

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی وکیل راشد یعقوب کو اپنا…

August 23, 2023
انٹرٹینمنٹ

الیانا ڈی کروز کے ہاں بیٹے کی ولادت، باپ کے نام کے بغیر اعلان

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز نے بیٹے کی پیدائش کے اعلان کے ساتھ نومولود کی…

August 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?