کیلیفورنیا (ویب ڈیسک): امریکا میں رولر اسکیٹنگ کرنے والی ایک لڑکی نے 12 افراد کے اوپر سے قلابازی مار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ میا پیٹرسن نے 12 افراد کے اوپر سے رولر اسکیٹس پہن کر قلابازی (بیرانی فلِپ اوور) مار کر خواتین کی کیٹیگری میں ریکارڈ اپنے نام کیا۔
میا پیٹرسن کے مطابق انہوں نے پہلی بار رولر اسکیٹس 11 سال کی عمر میں پہنے تھے جبکہ وہ ہاف پائپ ٹرکس 13 سال کی عمر سے کر رہی ہیں۔ شروع میں انہوں نے قلابازیوں کی کوشش فوم پر کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے دوست نے انہیں اپنے اوپر سے قلابازی مارنے کا کہا تھا۔ پہلی ہی کوشش میں انہوں نے کامیاب قلا بازی ماری اور دو دنوں میں انہوں نے اپنے دوست سمیٹ آٹھ دیگر افراد پر سے قلا بازی ماری۔