سکرنڈ (ویب ڈیسک): تین شہید نوجوانوں کے والد بھی انتقال کر گئےجبکہ اس کی بیٹی سیریس ہے جس نے اپنے بھائیوں کے لیے اپنی جان قربان کردی.بتایا جاتا ہے کہ شہدوں میںسے دو شہید اکن جلبانی اور نظام الدین جلبانی کی اگلے ہفتے شادی ہونیوالی تھی .
سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے ماں جلبانی کے واقعے کے خلاف کل سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔
اطلاعات کے مطابق سندھ بار کونسل نے سکرنڈ واقعے میں شہید ہونے والے دیہاتیوں کے خون سے انصاف کے لیے کل سندھ میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ عالمی طور پر کام کرنیوالی سندھی جماعتیں ورلڈ سندھی کانگریس ، سانا اور جسقم امریکا کی جانب سے بروز منگل 3 اکتوبر کو واشنگٹن میںپاکستانی سفارت خانہ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیاہے .
دوسری جانب سکرنڈ واقعے کے خلاف کل رات سے حیدرآباد کے پاس بھی قومی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں.
اسی طرح سکرنڈ واقعے کے خلاف آج جامشورو میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی (لمس) کے گیٹ پر انڈس ہائی وے پر بھی سندھ کے شعور کی جانب سے دھرنا دیا گیا ہے، اور قوامی شاہراہ دونوں طرف بندہے.
واقعے پر حکومتی بے حسی پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے اپنے بیان میں چیف آف آرمی اسٹاف ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سےواقع کا سختی سے نوٹس لینے کی اپیل کی اور حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اگر آپ باز نہ آئے تو ہم سندھ بھر کو بند کردیں گے، آپ کی معیشت پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے۔”
دوسری جانب ایس یو پی،ایس ٹی پی اور شہریوں کی جانب سے ٹھل شہر میں بھی جمال جوش برڑو، کامریڈ سروان لاشاری، غلام حسین کنرانی، کامریڈلطف اللہ لاشاری، محمد بخش بروہی، حفیظ اللہ نوناری، عبداللہ برڑو اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت حاکم ڈول نے کی۔قومی کارکنوں نے پولیس اور رینجرز کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ماڑی جلبانی کے شہدا کے خون سے انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ شہداء کے خون میں ملوث اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے۔
سید زین شاہ نے ماڑی جلبانی میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کل سندھ بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔سندھ کی ہر سیاسی و سماجی تنظیم اور ہر معزز فرد سے قومی احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست ہے۔حتیٰ کہ سید زین شاہ نے پیپلز پارٹی میں موجود غیرت مند سندھیوں سے بھی اس احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔