کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں اسٹاک ایکسچینج ریلوے لائن کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ملزمان شہری سے 2 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے پہنچا تھا کہ 2 ڈکیت موٹرسائیکل پر آئے اور پارکنگ ایریا سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو زخمی بھی کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ، رقم چھین کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
واردات کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، ملزمان کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والا سکیورٹی گارڈ شہری کے ساتھ تھا۔