Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یوکرینی صدر کا اقوام متحدہ میں حمایت کیلئے صدر مملکت کو فون
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > یوکرینی صدر کا اقوام متحدہ میں حمایت کیلئے صدر مملکت کو فون
دنیا

یوکرینی صدر کا اقوام متحدہ میں حمایت کیلئے صدر مملکت کو فون

Published February 23, 2023
Tags: Featured اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی ووٹنگ صدر کو فون یوکرین
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): یوکرین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ووٹنگ سے قبل صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فون کیا اور پاکستان سے اس قرارداد کے مسودے کے لیے حمایت مانگی جس میں ان کے ملک میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایک قومی انگریزی اخبار میں شائع رپوٹ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے توانائی اور غذائی تحفظ کے امور پر بھی بات چیت کی۔

Had a phone call with 🇵🇰 President @ArifAlvi. We noted the importance of the principles of territorial integrity & sovereignty of states, respect for 🇺🇳 Charter. Paid special attention to 🇺🇦 Grain Initiative. Ukraine is ready to continue being a guarantor of world food security.

— Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) February 22, 2023

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس نیویارک میں ہوا جس میں اس قرارداد پر غور کیا گیا جس میں خطے میں پائیدار قیام امن کا مطالبہ کیا گیا، قرار داد پر بیلاروس اور روس کے بعد یوکرین نے بحث کا آغاز کیا۔

یوکرین، امریکا اور دیگر بڑی عالمی طاقتیں اقوام متحدہ کے دیگر اراکین سے قرارداد کے لیے زیادہ حمایت کی امید کر رہی ہیں، بھارت کی طرح پاکستان نے بھی اب تک یوکرین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ووٹنگ سے گریز کرتے ہوئے غیر جانب دار کردار ادا کیا ہے۔

تقریباً 60 ممالک کی جانب سے اسپانسر کردہ قرارداد کے مسودہ میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین میں جلد از جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا امن تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ قرارداد اقوام متحدہ کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور یوکرین کی علاقائی سالمیت کے عزم کی توثیق کرتی ہے اور اس میں لڑائی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کا متن روس سے مطالبہ کرتا ہے کہ روس فوری اور غیر مشروط طور پر اپنی تمام فوج یوکرین کی سرزمین سے واپس بلا لے۔

صدر مملکت کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا، دونوں صدور نے پاکستان اور یوکرین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں صدور کا دونوں ممالک کے باہمی فائدے کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور

صدر زیلنسکی کا صدرمملکت سے گفتگو میں اپنے دس نکاتی امن فارمولے کا حوالہ

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 22, 2023

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق پاکستان اور یوکرین کے صدور نے روس۔ یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر بھی گفتگو کی، دونوں ملکوں کے صدور نے پاکستان اور یوکرین کے باہمی فائدے کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر دلادیمیر زیلنسکی نے اپنے دس نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین روس تنازع کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت طلب کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ روس۔یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت ِ پاکستان کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، یوکرین کے صدر زیلنسکی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔

یوکرین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دلادیمیر زیلنسکی کا فون وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ میونخ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا جب کہ کیف نے باضابطہ طور پر اسلام آباد سے اپنے امن فارمولے کی حمایت کرنے کو کہا۔

TAGGED:Featuredاقوام متحدہجنرل اسمبلی کی ووٹنگصدر کو فونیوکرین
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹھگوں کا ٹولہ پھر آرہا ہے ہیرا پھیری 3 کے ساتھ
Next Article افغانی طالبان پاکستان پرناراض، طورخم سرحد 4 روز سے بند
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 79 افراد ہلاک

صنعاء (ویب ڈیسک): یمن کے دارالحکومت صنعاء میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 79 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر…

April 20, 2023
پاکستان

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی صورتحال پر دو ریاستی…

May 3, 2024
تازہ ترینکھیل

اتوار کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس ہونگے آمنے سامنے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی۔ کروشیا…

December 18, 2022
انٹرٹینمنٹ

ڈائریکٹر بننے کا شوق: کنگنانے اپنی فلم کے لیے سب کچھ داؤ پر لگادیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم 'ایمرجنسی ' کے حوالے سے کچھ انکشاف…

January 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?