Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: صرف ایک گولی سے بڑھاپے کو جوانی میں بدلنے کا طریقہ دریافت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > صرف ایک گولی سے بڑھاپے کو جوانی میں بدلنے کا طریقہ دریافت
سائنس و ٹیکنالوجی

صرف ایک گولی سے بڑھاپے کو جوانی میں بدلنے کا طریقہ دریافت

Published July 19, 2023
Tags: Featured صرف ایک گولی سے بڑھاپے کو جوانی میں بدلنے کا امکان
Share
SHARE

امریکا (ٹیک ڈیسک): سائنسدانوں نے وہ طریقہ کار دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس سے بڑھاپے کو واپس جوانی میں بدلنا ممکن ہو سکتا ہے۔امریکا کی Maine یونیورسٹی، ہارورڈ میڈیکل اسکول اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں کیا۔تحقیق میں ایک ایسے کیمیائی طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا جو خلیاتی سطح پر عمر کے اثرات کو ریورس کر سکتا ہے۔

درحقیقت تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ مختلف کیمیکلز کے مکسچر سے خلیاتی عمر کو محض 4 دن میں ریورس کیا جا سکتا ہے۔

بیشتر افراد کی وہ پسندیدہ غذا جس کے باعث جوانی میں جھریاں نظر آنے لگتی ہیں

اب تک اس حوالے سے انسانوں پر کوئی کام نہیں کیا گیا بلکہ لیبارٹری میں انسانی خلیات کو استعمال کیا گیا۔

ابھی اس طریقہ کار کی آزمائش جانوروں پر کی جائے گی اور پھر جا کر انسانوں کی کلینیکل ٹرائلز کا آغاز ہوگا اور اس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے قائد ڈیوڈ سنیکلیئر نے بتایا کہ ہم نے 6 کیمیکلز پر مشتمل کاک ٹیل کو شناخت کیا ہے جس سے ایک ہفتے کے اندر خلیاتی عمر ریورس ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف جینز کے ذریعے نہیں بلکہ کیمیائی طریقے سے بھی عمر کو ریورس کرنا ممکن ہے۔

اس تحقیق میں عمر بڑھنے سے خلیات پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور دریافت ہوا کہ عمر بڑھنے سے خلیات کے افعال بتدریج غیر مؤثر ہونے لگتے ہیں۔

یہ تحقیقی ٹیم پہلے بھی اس حوالے سے کافی پیشرفت کر چکی تھی مگر پہلے وہ صرف جین تھراپی پر کام کر رہے تھے، جو کافی مہنگی اور متنازع ہے۔

یہی وجہ تھی کہ تحقیقی ٹیم کیمیکلز استعمال کرکے مثبت نتائج حاصل کرنا چاہتی تھی تاکہ اسے بعد میں ایک دوا یا تھراپی میں تبدیل کیا جا سکے۔

محققین نے بتایا کہ اس سے پہلے ہم صرف عمر بڑھنے کا عمل سست کرنے کی کوشش کر رہے تھے مگر نئی دریافت سے عندیہ ملتا ہے کہ اب ہم اس عمل کو ریورس بھی کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے اس کے لیے جین تھراپی کی ضرورت تھی جس کو بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

تحقیق کے دوران 6 مختلف کیمیکلز کے مکسچر کو استعمال کرکے زیادہ عمر کے انسانی خلیات کو نوجوان خلیات میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

تحقیقی ٹیم کی جانب سے ان کیمیکلز سے تیار ہونے والی کاک ٹیل کی ترکیب کو ظاہر نہیں کیا۔

ڈیوڈ سنیکلیئر نے بتایا کہ اس نئی دریافت سے صرف ایک گولی سے بڑھاپے کو جوانی میں بدلنے کا امکان نظر آیا ہے اور اس سے عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے متعدد امراض کے علاج میں بھی مدد مل سکے گی۔

مگر انہوں نے تسلیم کیا کہ خلیات پر یہ نیا طریقہ کار ضرور مؤثر ثابت ہوا ہے مگر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے ابھی کافی کام کرنا باقی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل ایجنگ میں شائع ہوئے۔

TAGGED:Featuredصرف ایک گولی سے بڑھاپے کو جوانی میں بدلنے کا امکان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article IMF نے PTI کی معاشی پالیسیوں کو گزشتہ پروگرام کی ناکامی کی وجہ قرار دیدیا
Next Article عمران خان کوسائفر جیسے جھوٹے ڈرامے کی سزا ملنی چاہیے: رانا ثنااللہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

سریے کی قیمنت میں‌اضافہ ،صنعت بند ہونے کا خطرہ

کراچی (ویب ڈیسک): صنعت کے بند ہونے کے منڈلاتے خطرات کے درمیان لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے میں حکومت…

January 17, 2023
پاکستان

واجبات نہ ملنے پر کے ایم سی ملازمین سراپا احتجاج، ایم اے جناح روڈ بند کردی

کراچی(ویب ڈیسک): سابق بلدیاتی ملازمین برسوں سے اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئے۔بلدیہ عظمیٰ…

November 27, 2024
پاکستاندنیا

پاکستان کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، بھارت سےخطوط کے تبادلے کی تردید؛ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے بھارت سے خطوط کے تبادلے کی تردید کردی۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے…

June 13, 2024
انٹرٹینمنٹ

فلم ’رئیس ‘کے تنازع نے شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار کردیا تھا: ماہرہ

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے’ مینیک ڈپریشن ‘ میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ سوشل…

August 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?