آئیڈاہو- امریکا (ویب ڈیسک): امریکا کے ایک شخص نے 13.64 سیکنڈ میں اسٹرا کی مدد سے ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جنہوں نے 250 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے ہیں) نے کم وقت میں رس پی کر ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے 16.5 سیکنڈ میں ایک لیٹر لیموں کا رس پی کر یہ ریکارڈ نام کیا تھا۔ بعد ازاں جرمنی کے سیریل ریکارڈ ساز آندرے اورٹولف نے 16 سیکنڈ میں انجام دے کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا۔
جس کے بعد ڈیوڈ رش نے 13.64 سیکنڈ میں ایک لیٹر جوس پی کر دوبارہ ریکارڈ نام کرنے کی کوشش کی ہے۔
ڈیوڈ رش اس وقت 164 ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں اور گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس ریکارڈ کی تصدیق کے بعد وہ بیک وقت سب سے زیادہ ریکارڈ (183) رکھنے کی منزل کی جانب ایک قدم اور بڑھا دیں گے۔