Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان نے آج احتجاج کیا کہ عام قیدیوں کی طرح سلوک کیا جائے؛ وکیل سلمان صفدر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان نے آج احتجاج کیا کہ عام قیدیوں کی طرح سلوک کیا جائے؛ وکیل سلمان صفدر
پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے آج احتجاج کیا کہ عام قیدیوں کی طرح سلوک کیا جائے؛ وکیل سلمان صفدر

Published October 9, 2023
Tags: ایسا کمرہ دیا گیا جہاں رہنے کا مسئلہ ہے
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے و کیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آج احتجاج کیا گیا کہ عام قیدیوں کی طرح سلوک کیا جائے۔سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوئی جس دوران سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر گمشدگی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دی۔سائفر کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا آج عجلت میں کیس ٹرائل چلانے کی کوشش کی گئی، چیرمین پی ٹی آئی نے آج احتجاج کیا کہ میرے ساتھ عام شہریوں کی طرح سلوک کیا جائے۔

وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی نے احتجاج کیا کہ انہیں ایسا کمرہ دیا گیا جہاں رہنے کا مسئلہ ہے، جیل کمرے میں چہل قدمی اور حرکت کرنا بھی مشکل ہے، یہ اوپن کورٹ ٹرائل ہونا چاہیے اور عوام کو آگاہ ہونا چاہیے، 12 مہینے 100 سے زائد مقدمات میں عمران خان عدالت آئے، جیل میں ڈالنے والوں کی ذمہ داری تھی کہ عدالت میں پیش کرتے، جیل میں بند کمرے میں ٹرائل درست نہیں ہے، اس کیس کی اوپن ٹرائل اور اوپن پروسیڈنگ ہونی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کرنا ہے، آج چیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے کاپیاں لینے سے منع کر دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر آج مجھے زیادہ لگا اور انہوں نے جیل عدالت میں سخت احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آج پنجرہ نما جگہ پر پیش کیا گیا، اس طرح دہشتگردوں کو بھی پیش نہیں کیا جاتا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا آج دو طرفہ سماعت کے بعد ناخوش جملوں کا تبادلہ ہوا، شاہ محمود قریشی کے بارے میں کوئی حکم نامہ نہیں تھا، جج نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکا انتظار کیے بغیر دستخط کا حکم دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو حج نےکہا آرڈر شیٹ پر آپ دستخط کریں۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا جج نے عمران خان سے تلخ باتیں کرنے کی کوشش کی، فاضل جج کا آج سماعت میں جھگڑالو انداز تھا، آج جج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تلخ باتیں کرنےکی کوشش کی، اپنےآرڈر پر عمل کرانے کے لیے جج کبھی ناراض ہوئے، کبھی اٹھتے اور کبھی بیٹھ جاتے۔

TAGGED:ایسا کمرہ دیا گیا جہاں رہنے کا مسئلہ ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں؛ نگران وزیر اعظم
Next Article کراچی: میٹرک بورڈ میں نتائج کی تبدیلی سےمتعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لاپتہ طلباء کیس؛ ایجنسیز کے کام کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایجنسیز کے کام کرنے کے…

May 21, 2024
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی تیاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر لانے کیلئے شرائط پوری کرنے کیلئے کام…

January 25, 2023
پاکستان

ویلنٹائن ڈے :شہید بشیر قریشی کے مزار پر”سندھ سے محبت کا پروگرام

رتو دیرو (ویب ڈیسک):ویلنٹائن ڈے کوجسقم کی جانب سے رتو دیرو میں سابقہ چیئرمین شہید بشیر خان قریشی کے مزار…

February 15, 2023
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد میں…

February 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?