پشاور(ویب ڈیسک): صوبہ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، سوات اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ تھا جب کہ شدت 5.3 اور گہرائی 154 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔