Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت کی عوام پرمہنگائی کی بمباری جاری،بجلی پر مزیدسرچارج لاگو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت کی عوام پرمہنگائی کی بمباری جاری،بجلی پر مزیدسرچارج لاگو
پاکستانکاروبار

حکومت کی عوام پرمہنگائی کی بمباری جاری،بجلی پر مزیدسرچارج لاگو

Published March 31, 2023
Tags: 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج Featured گھریلو، صنعتی،کمرشل اور زرعی صارفین پر اطلاق
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط کی تعمیل کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا مستقل سرچارج لگانےکی منظوری دے دی۔ بجلی کے نرخ پر اس اضافی سرچارج کا اطلاق آئندہ مالی سال یکم جولائی سے ہوگا جو کے الیکٹرک سمیت بجلی کے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین سے وصول کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد شعبہ توانائی کے قرضوں اور واجبات کی مالی اعانت کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران مزید 3 کھرب 35 ارب روپے حاصل کرنا ہے۔

وفاقی حکومت نے گردشی قرض میں کمی کے اقدامات کے تحت پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض اور سود کی ادائیگی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج لگانے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔

مذکورہ درخواست پر سماعت کے بعد ریگولیٹر نے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگانے کی اجازت دے دی۔

اس اضافی سرچارج کا اطلاق بجلی کے گھریلو، صنعتی،کمرشل اور زرعی صارفین پر ہوگا۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کے بعد فیصلہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

اس سے قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں بجلی پیدا کرنے والوں کے لیے وفاقی حکومت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی غرض سے مالی سال 2024 کے لیے سرچارج میں اضافے سے متعلق (پاور ڈویژن کی) تجویز کو منظور کیا جاچکا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یکم مارچ سے آئندہ 4 ماہ کے لیے ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

آئی ایم ایف نے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے تقریباً 800 ارب روپے کے قرض کی ادائیگی یا سروسز کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

حکومت آئی ایم ایف کے اس اضافی سرچارج کو جاری رکھنے کے مطالبے پر مزاحمت کر رہی تھی لیکن آخر کار معاشی بیل آؤٹ حاصل کرنے اور دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے ہار مان لی۔

یوں مالی سال 24-2023 میں نئے سرچارج کے لیے 3 کھرب 35 ارب روپے کے فنانسنگ پلان کے تحت 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے محفوظ صارفین کے لیے فی یونٹ 43 پیسے اضافی لاگت آئے گی۔

یہ سرچارج آئندہ سال کے دوران دیگر تمام صارفین کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ تک بڑھ جائے گا۔

TAGGED:3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارجFeaturedگھریلو، صنعتی،کمرشل اور زرعی صارفین پر اطلاق
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بریڈ پٹ تنہائی کا شکار،گھر فروخت کرنے کا ارادہ کرلیا
Next Article لاعلاج افراد کے لیے لڑکے نےخیمہ لگالیا،لاکھوں ڈالر جمع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

چیئرمین FBR امجد زبیر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، حکومت کو دو ہفتوں کا نوٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیرٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ…

July 31, 2024
پاکستان

وزیر اعظم نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

(ویب ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔نجات…

May 27, 2024
پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل: سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں پر تیسری سماعت…

June 26, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ کا پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانےکا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا…

April 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?