سکھر(نجات نیوز): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، کارکنوں کی وجہ سے ہی پارٹی مضبوط ہوتی ہے۔
گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل پرانا سکھر میں سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نصراللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر ناشتے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط کر رہے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، رکن قومی اسمبلی مکیش کمار، نعمان اسلام شیخ، مقامی رہنما سلیم اکبر مہر، حمزہ بلوچ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔